ماسکو: (ویب ڈیسک ) روس کے زیر قبضہ علاقے میں بیکری پر یوکرین کی بمباری میں 28 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کی فوج نے لیسیچانسک شہر میں ایک عمارت پر امریکی ساختہ میزائل سے حملہ کیا۔
روس کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یوکرینی فورسز نے جان بوجھ کر بیکری پر حملہ کرکے شہریوں کو نشانہ بنایا ہے، یوکرین کی معصوم شہریوں پر بمباری ’دہشت گردی کی کارروائی‘ ہے، جس کے ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بیکری کی عمارت کے ملبے سے 10 افراد کو بچالیا گیا ہے، تمام زخمیوں کا مختلف ہسپتالوں میں علاج جاری ہے۔