جرمنی: سرکاری ایئرلائنز کے عملے کی ہڑتال، ہزاروں پروازیں منسوخ

Published On 25 February,2024 08:28 pm

فرینکفرٹ: (دنیا نیوز) جرمنی کی سرکاری ایئر لائنز لفتھا نزا کے زمینی عملے نے تنخواہوں میں اضافے کیلئے ہڑتال شروع کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرینکفرٹ، میونخ، ہیمبرگ، برلن، اور کولون بون سمیت دیگر ہوائی اڈوں پر ہزاروں پروازیں منسوخ ہوگئیں، ہڑتال سے ایک لاکھ سے زائد مسافر متاثرہوئے۔

ٹریڈ یونین نے اُجرت میں ساڑھے 12 فیصد اور 3 ہزار یورو کی یک طرفہ ادائیگی کا مطالبہ کیا، حکومت کی جانب سے تنخواہوں میں دس فیصد اضافے کی پیشکش کی گئی جسے مسترد کر دیا گیا۔

دوسری جانب لفتھانزا ائیر لائن کے پائلٹس نے بھی ہڑتال میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔