دھوکا دہی کیس میں سزا کے خلاف ٹرمپ نے اپیل دائر کر دی

Published On 27 February,2024 06:20 pm

نیویارک:(دنیا نیوز) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھوکا دہی کیس میں سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔

وکیل ڈونلڈٹرمپ کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ اپیل سابق امریکی صدر کے دھوکادہی کیس میں اس سنگین جرمانے کو ختم کر دے گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے ٹرمپ کو اثاثوں کی مالیت میں جعلی اضافہ اور سازش کا ذمہ دار قرار دیا،جرم ثابت ہونے پر سابق صدر کو 35کروڑ 49 لاکھ ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

امریکی اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ جرمانے کی ادائیگی نہیں کرتے تو ان کے کچھ اثاثے ضبط کرلیں گے، ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں ہر روز ایک لاکھ 12ہزار ڈالر سود لگتا رہے گا۔