نیویارک : (ویب ڈیسک ) امریکا نے چین کے لئے پروازوں میں اضافے پر اتفاق کیاہے۔
خبررساں ادارےکے مطابق امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ نے گزشتہ روز کہا کہ اس نے چینی ایئر لائنز کو امریکا کے لیے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 35 سے بڑھا کر 50 کرنے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا ہے،جس کا اطلاق 31مارچ سے ہو گا۔
محکمے نے کہا کہ یہ منظوری موسم گرما کے ٹریفک سیزن میں یو ایس چین مارکیٹ کو مزید معمول پر لانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔