تنزانیہ :سمندری کچھوے کا گوشت کھانے سے 8 افراد ہلاک

Published On 09 March,2024 11:56 am

ڈوڈما : (ویب ڈیسک ) تنزانیہ کے علاقے زنجبار میں سمندری کچھوے کا گوشت کھانے سے 8 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مکوانی ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر حاجی بکری نے میڈیا کو بتایا کہ تنزانیہ کے علاقے زنجبار کے پیمبا جزیرے پانزا آئیلیٹ پر سمندری کچھوؤں کا گوشت کھانے سے 8بچے ہلاک اور 78 افراد بیمار ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس مارچ میں تنزانیہ کےجزیرے مافیا پر سمندری کچھوے کا گوشت کھانے سے 7 افراد ہلاک اور 8 بیمار ہو گئے تھے۔