بھارت: اروند کیجریوال کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کا اعلان

Published On 30 March,2024 02:13 pm

نئی دہلی : (ویب ڈیسک) دہلی میں وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف کل بروز (اتوار) احتجاج کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی کے رہنما گوپال رائے نے کہا ہے کہ کل دہلی کے رام لیلا میدان میں کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

گوپال رائے کا کہنا ہے کہ الزامات کی بنیاد پر موجودہ وزیرِ اعلیٰ کو جیل میں ڈالا گیا، احتجاج میں راہول گاندھی، سونیا گاندھی اور فاروق عبداللّٰہ سمیت دیگر رہنما شریک ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کیجریوال کی گرفتاری غیرقانونی اور غیرمنصفانہ ہے، اپوزیشن رہنماؤں کو ایجنسیاں نشانہ بنا رہی ہیں۔

 اروند کیجریوال، جن کی عام آدمی پارٹی (اے اے پی) دہلی اور شمالی ریاست پنجاب میں حکومت ہے، کو گزشتہ ہفتے فیڈرل فنانشل کرائم ایجنسی نے بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔