بنکاک: (دنیا نیوز) تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ٹورازم فیسٹیول 2024 کی رنگینیاں جاری ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق میلے میں مختلف خطوں کی ثقافت کے ساتھ ساتھ لذیز کھانوں کا اہتمام بھی کیا گیا ہے، ٹورازم فیسٹیول نیشنل کنونشن سینٹر میں یکم اپریل تک جاری رہے گا۔
تھائی لینڈ رواں سال 4 کروڑ سیاحوں کو راغب کرنے کی کوشش کر رہا ہے، سیاحت کو مزید فروغ دینے اور معاشی صورتحال کو بہتر کرنے کیلئے تھائی وزیراعظم نے فیسٹیول کا افتتاح کیا۔