بھارت میں عام انتخابات کا بگل بج گیا، سیاسی پارٹیوں کی تیاریاں شروع

Published On 31 March,2024 10:49 pm

چندی گڑھ: (دنیا نیوز) بھارت میں عام انتخابات کا بگل بچ گیا، سیاسی پارٹیوں نے تیاریوں کا آغاز کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹوں کو مرتب کرکے شائع کرنا شروع کر دیا، بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق ہندوستان میں 2.5 لاکھ سے زیادہ ووٹرز کی عمر 100 سال سے زیادہ ہے، عمررسیدہ ووٹرز کی تعداد کے حوالے سے ریاست پنجاب سرفہرست ہے۔

چیف الیکٹورل آفیسر کے مطابق پنجاب میں 5 ہزار سے زائد ووٹرز کی عمر100 سال سے اوپر ہے، بھارتی میڈیا نے بتایا کہ 205 کے قریب ایسے ووٹرز ہیں جنہوں نے 120 بہاریں دیکھ لی ہیں، سو سے 119 سال کے ووٹرز میں1917 مرد 2 ہزار 928 خواتین شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا نے مزید بتایا کہ 122 مرد جبکہ 83 خواتین ایسی ہیں جن کی عمریں 120 سال سے اوپر ہیں، 85 سال سے زائد عمر کے ووٹرز کو گھر سے ووٹ کاسٹ کرنے کی سہولت ہوگی۔