شام میں سفارتخانے پر اسرائیلی حملے کا جواب دیا جائے گا: ایرانی آرمی چیف

Published On 07 April,2024 10:30 pm

تہران: (ویب ڈیسک) ایرانی فوج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل محمد حسین بغیری نے کہا کہ شام میں ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی حملے کا جواب دیا جائے گا۔

اپنے بیان میں ایرانی فوج کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ شام میں ایرانی سفارتخانے پر حملہ اسرائیل کا خودکش مشن تھا،ایران اپنے ردعمل کا وقت اور طریقہ کار منتخب کرے گا۔

میجر جنرل محمد حسین بغیری نے کہا کہ ایران مناسب اور درست انداز میں جوابی کارروائی کرے گا، ایران ایسی جوابی کارروائی کرے گا جس کے بعد اسرائیل کو اپنے اقدامات پر پچھتاوا ہوگا۔ 

Advertisement