نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی دارلحکومت کے ایک معروف ریسٹورنٹ میں باحجاب خواتین کو داخل ہونے سے روک دیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ دہلی کے جنوبی علاقے میں جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے قریب نیو فرینڈز کالونی کے ماربیہ کیفے میں لنچ ٹائم کے دوران پیش آیا۔
مسلم خواتین نے بتایا کہ ہم چار کولیگز ہمیشہ برقع پہن کر دفتر آتی ہیں اور لنچ کرنے ریسٹورینٹ کی ایک ٹیبل بُک کرانی چاہی تو ہمیں جواب دیا گیا کہ ریسٹورنٹ میں برقع اتار کر جانا ہوگا۔
خواتین کے بقول جب ہم نے اس کی وجہ پوچھی تو کہا گیا کہ یہ ریسٹورنٹ کی پالیسی ہے کسی بھی مذہبی بھی علامت کے اظہار کی اجازت نہ دی جائے اور جب برقع اور حجاب اتارنے سے انکار کیا ہمیں عملے نے باہر نکال دیا۔
یاد رہے کہ بھارت میں مسلسل دوسری بار نریندر مودی کی حکومت ہے اور ان دس برسوں میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر زمین تنگ کردی گئی، اذانوں پر پابندی اور مساجد و مدارس کی مسماری کے ساتھ تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی ہے۔