تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیل کی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ میجر جنرل اہرون ہلیوا مستعفی ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق میجر جنرل اہرون ہلیوا نے 7 اکتوبر کو فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے حملے کو روکنے میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
اہرون ہلیوا حماس کے 7 اکتوبر حملے کے بعد مستعفی ہونے والی پہلی اعلیٰ ترین شخصیت ہے، اسرائیلی فوج کے سربراہ نے ملٹری انٹیلی جنس چیف کا استعفیٰ منظور کرلیا۔