امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کل سعودی عرب کا دورہ کریں گے

Published On 28 April,2024 08:56 am

واشنگٹن: (دنیانیوز) امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کل سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

اس حوالے سے امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا اور سعودی حکام کے درمیان دوطرفہ دلچسپی کے امور سمیت خطے میں امن و امان کی صورتحال پر بات چیت ہوگی ۔

امریکی محکمۂ خارجہ نے کہا کہ دورہ سعودی عرب میں انٹونی بلنکن غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی پر بھی بات کریں گے۔

دورہ سعودی عرب کے دوران انٹونی بلنکن مقامی رہنماؤں سے غزہ میں جنگ بندی اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی اہمیت پربات چیت بھی کریں گے۔

 واضح رہے کہ ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس میں امریکہ سمیت دیگر مغربی اور عرب ممالک کے اعلیٰ سطحی نمائندے شرکت کر رہے ہیں، غزہ میں جنگ بندی کے علاوہ اسرائیل اور ایران کے مابین کشیدگی جیسے موضوعات اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہیں۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے