غزہ: (ویب ڈیسک) فلسطین کے ممتاز سرجن ڈاکٹر عدنان البرش اسرائیلی قید میں شہید ہو گئے ہیں۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے ڈاکٹر عدنان البرش کو دسمبر میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ سے 10 دیگر میڈیکل ورکرز کے ساتھ گرفتار کیا تھا، رہائی پانے والے اُن کے ساتھی قیدیوں کا کہنا ہے کہ اُنہیں تشدد کر کے ہلاک کیا گیا۔
اسرائیلی جیل حکام کے مطابق ڈاکٹر عدنان البُرش کی موت 19 اپریل کو ہوئی، اسرائیل نے ابھی تک ڈاکٹر عدنان البُرش کی لاش اُن کے ورثاء کے حوالے نہیں کی۔
50 سالہ ڈاکٹر عدنان البُرش غزہ سٹی کے الشفاء ہسپتال کے آرتھوپیڈکس سرجری کے سربراہ تھے۔