بیروت: (ویب ڈیسک) اسرائیل کی جنوبی لبنان میں بمباری کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے فضائی حملے میں جنوبی لبنان کے علاقے میس الجبل کو نشانہ بنایا گیا، بمباری کے نتیجے میں متعدد عمارتیں زمین بوس ہو گئیں، مرنے والے میں میاں بیوی اور ان کا بیٹا بھی شامل ہے۔
لبنانی ذرائع کے مطابق اسرائیل کی بمباری کی زد میں آنے والا گاؤں ایک سرحدی آبادی ہے، لبنان کے ان سرحدی علاقوں پر اسرائیلی حملے آئے روز جاری ہیں، میس الجبل میونسپلٹی کے سربراہ عبدالمنعم شقیر نے بھی ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔