غزہ: (دنیا نیوز) عرب میڈیا کے دعویٰ کیا ہے کہ حماس نے غزہ جنگ بندی کی تجاویز منظور کرلیں ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق حماس رہنما نے ثالثوں کو جنگ بندی کی منظوری سے آگاہ کر دیا ہے، حماس نے مصری اور قطری ثالث کاروں کو جنگ بندی کی تجویز کے ساتھ اپنے معاہدے سے آگاہ کیا۔
دوسری جانب سعودی عرب نے اسرائیل کو رفح پر حملے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی خونی منظم مہم پہلے ہی فلسطینیوں کو دربدر کرچکی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں قتل عام اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری روکے، عالمی برادری اسرائیل کی جانب سے نسل کشی آپریشن رکوانے کے لیے مداخلت کرے۔