جنوبی افریقہ نے رفع حملوں کیخلاف بھی عالمی عدالت انصاف میں درخواست دے دی

Published On 14 May,2024 11:05 pm

دی ہیگ: (ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت انصاف میں رفح حملوں کے خلاف بھی درخواست دے دی۔

عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقہ کی درخواست پر 16 اور 17 مئی کو سماعت ہوگی، درخواست میں رفح حملوں پر اسرائیل کے خلاف ہنگامی اقدامات کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

نئی درخواست جنوبی افریقہ کے جنوری میں دائر کیے گئے اسرائیل کے خلاف نسل کشی مقدمے کا حصہ ہے، جس میں جنوبی افریقہ کے ساتھ ترکیہ، مصر اور کولمبیا بھی اسرائیل کے خلاف فریق بن چکے ہیں۔