دفاع کیلئے کسی کی ضرورت نہیں، غزہ میں مکمل کامیابی تک آپریشن جاری رہے گا: نیتن یاہو

Published On 13 May,2024 08:34 pm

تل ابیب: (ویب ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی میں مکمل کامیابی تک فوجی آپریشن سے دستبردار نہیں ہوں گے، ہمیں اپنے دفاع کے لیے کسی کی ضرورت نہیں ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ہم اپنا دفاع خود کریں گے، ہمیں امریکی فوجیوں کی ضرورت ہے نہ کسی اور کی، حماس رہنماؤں اور جنگجوؤں کی غزہ پٹی سے ملک بدری زیر غور ہے۔

نیتن یاہو نےکہا ہے کہ مکمل جنگ بندی حماس کی جانب سے ہتھیار ڈالنے اور یرغمالیوں کی رہائی پر منحصر ہے، حماس کی موجودگی میں غزہ پٹی کا انتظام مقامی لوگوں کو سپرد نہیں کیا جا سکتا ہے۔