غزہ : (دنیا نیوز) اسرائیلی فوج کے جارحانہ حملے جاری ہیں، گذشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے 30 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 35 ہزا 34 افراد شہید جبکہ 78 ہزار 755 افراد زخمی ہوچکے ہیں، شہدا میں 15 ہزار بچے بھی شامل ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے اب تک غزہ پر 75 ہزار ٹن بارود برسا کر غزہ کی پٹی کے زیادہ تر شہری انفرااسٹرکچر کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا ہے۔
اقوام متحدہ کی ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں صرف تباہ شدہ عمارتوں کا ملبہ ہٹانے میں تقریباً 14 سال لگ سکتے ہیں۔