غزہ کی صورتحال خراب ہو رہی ہے، رفح میں اسرائیلی آپریشن غلطی ہو گی: امریکا

Published On 17 May,2024 01:21 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے ایک مرتبہ پھر اسرائیل کو رفح میں فوجی آپریشن سے خبردار کرتے ہوئے باز رہنے کی تلقین کی ہے۔

پریس بریفنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدات پٹیل نے کہا کہ رفح میں بڑا فوجی آپریشن غلطی ہو گی، حماس کو شکست دینے کیلئے دباؤ بڑھانے کی ضرورت ہے، غزہ کی صورتحال بدستور خراب ہو رہی ہے، غزہ میں جنگ بندی کیلئے پرعزم ہیں۔

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدات پٹیل نے مزید کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ کے جنوبی اور شمالی علاقوں میں امداد کی ترسیل نہیں روکنی چاہیے، امریکا تمام دستیاب ذرائع سے امداد میں اضافے کیلئے کام کر رہا ہے، غزہ کے راستے رفاہ میں ایندھن کی فراہمی رکنے پر تشویش ہے۔