غزہ: (دنیا نیوز) صیہونی افواج کی غزہ میں آگ اور خون کی بربریت میں مزید اضافہ، 24 گھنٹوں میں مزید 82 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی ٹینکوں، بلڈوزر اور بکتربند گاڑیوں کا جبالیہ اور جنوبی رفح میں بےگھرافراد کے مراکز کا محاصرہ کیا، 24گھنٹوں کے دوران صیہونی افواج کی مختلف کارروائیوں میں مزید 82فلسطینی شہید ہوگئے۔
4لاکھ 50ہزار فلسطینی محفوظ پناہ گاہوں کی تلاش میں رفح سےنقل مکانی کر گئے، شہداء کی مجموعی تعداد 35ہزار 173ہوگئی جبکہ 79ہزار 61فلسطینی زخمی ہیں۔
عرب میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کی ناجائزریاست کے قیام کو 76 سال مکمل ہوگئے، دائیں بازو کے اسرائیلی وزراء کا غزہ پر دوبارہ قبضے اور ’’ ہجرت ‘‘کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ہم نے ابھی تک رفح میں ایسا نہیں دیکھا جسے وسیع فوجی آپریشن کا نام دیا جائے۔