حزب اللہ کا اسرائیل پر راکٹ سے حملہ، ایک اسرائیلی فوجی ہلاک، 2 شدید زخمی

Published On 15 May,2024 05:17 am

بیروت: (دنیا نیوز) حزب اللہ نے حملے کا جواب دیتے ہوئے اسرائیل پر راکٹ فائر کر دیئے جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ 5 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے حزب اللہ کے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ نے شمالی بارڈر میں اسرائیلی حدود میں راکٹ داغے جس سے جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

دوسری جانب حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج پر راکٹ سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ 5 شدید زخمی ہو گئے ہیں، راکٹ حملہ اسرائیل کی جانب سے ڈرون حملے کے بعد جوابی حملے کیلئے کیا گیا جبکہ مزید حملے بھی جاری رکھے جائیں گے۔

قبل ازیں اسرائیل کی جانب سے لبنان کے شہر طائر الحش میں گاڑی پر ڈرون حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 شہری جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں، 7 اکتوبر کے بعد سے لبنان پر حملوں میں اب تک شہید ہونے والے شہریوں کی تعداد 413 ہو گئی ہے۔