ریاض : (ویب ڈیسک ) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آلِ سعودکی طبیعت ناساز ہو نے پر ولی عہد شہزادہ محمد سلمان نے اپنا جاپان کا دورہ ملتوی کر دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو پھیپھڑوں کی سوزش کا سامنا ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو 20 تا 23 مئی جاپان کا دورہ کرنا تھا۔
2022ء میں بھی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا جاپان کا دورہ شارٹ نوٹس پر منسوخ کر دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کو طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال میں داخل کرایا گیاتھا۔
یاد رہے کہ 3 ہفتے قبل بھی شاہ سلمان بن عبد العزیز جدہ میں کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں معمول کے طبی معائنے کے لیے داخل ہوئے تھے۔
قبل ازیں 88 سالہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز آلِ سعود مئی 2022ء میں ہسپتال میں داخل ہوئے تھے جہاں ان کی کلونواسکوپی (بڑی آنت کا معائنہ) اور دیگر میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے تھے۔