سورج خانہ کعبہ کے عین اُوپر آگیا

Published On 27 May,2024 02:30 pm

ریاض :( دنیانیوز/ویب ڈیسک ) آج بروز پیر 27 مئی کو سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آگیا۔

سعودی فلکیاتی سوسائٹی کے نگران انجینئرماجد آل زاھرہ کا کہنا ہے کہ آج سورج خانہ کعبہ کے بالکل اوپر آیا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ سال رواں کا پہلا واقعہ تھا، سورج کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے کاسعودی وقت دوپہر 12بج کر 18منٹ تھا۔

ابوزھرہ کے مطابق سورج 90 ڈگری پر تھا جس کی وجہ سے خانہ کعبہ اور کسی بھی مجسم عمارت یا دیگر اشیاء کا سایہ نہیں تھا۔

سورج کے خانہ کعبہ کے اوپر آنے سے مختلف ممالک میں شہریوں کی کثیر تعداد قبلہ رخ کا تعین کرنے لگی ۔

سورج کے عین خانہ کعبہ کے اوپر آنے پرعہد رفتہ میں قبلہ کے رخ کا تعین کیا جاتا تھا جس کے لیے ایک لکڑی کو زمین میں گاڑا جاتا تھا اور جب اس کا سایہ ظاہرہوتا تو اس کی مخالف سمت کو کعبہ کی سمت کے طورپر تعین کیا جاتا ہے۔