بڑھاپے میں گریجویشن کرنے والی خاتون نے تاریخ بدل دی

Published On 24 May,2024 05:04 pm

ریاض :(ویب ڈیسک) کہتے ہیں کہ علم کے حصول کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں، سعودی عرب کی ھدیٰ العبیدہ نے اس کہاوت کو سچ کر دکھاتے ہوئے 63 سال کی عمرمیں گریجوایشن کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔

مطالعاتی سفر کی تفصیلات کے بارے میں العبیدہ نے عرب میڈیا کو بتایا کہ یونیورسٹی سے میری گریجویشن پڑھائی سے 40 سال کے وقفے کے بعد ایک مشکل سفر تھا، خاص طور پر تیاری کے سال میں کافی مشکل پیش آئی کیونکہ انگریزی مضمون کی تیاری کافی مشکل تھی لیکن میں نےکامل مستعدی، محنت اور استقامت کے ساتھ کوشش جاری رکھی، آخر کار میں اپنے مشن میں کامیاب رہی اور میں نے نمایاں نمبروں کے ساتھ گریجوایشن کا امتحان پاس کرلیا۔

ھدیٰ نے گریجوایشن کا امتحان پاس کرنے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماں ہونے کے ناطے، یونیورسٹی میں بچوں کا ہونا اور بہت سی گھریلو ذمہ داریاں، وقتاً فوقتاً میل ملاقاتیں، خاندانی اور سماجی تقریبات کے علاوہ کئی دوسری رکاوٹیں بھی سامنے آئیں، تاہم میں نے استقامت اور محنت کےساتھ ان پر قابو پالیا۔

اس نے مزید کہا کہ میں نے علم نفسیات کا انتخاب کیا کیونکہ مجھے نفسیاتی لچک حاصل کرنے کے لیے اپنی، اپنے خاندان اور معاشرے کی خدمت کرنے کی خواہش کی تھی، بہت سی نفسیاتی کمزوریوں کی وجہ سے جو میں نے لوگوں میں دیکھی تھی ، میں نے ایک نفسیاتی تفریحی مرکز کھولنے کا خواب دیکھا تھا مگرمیرےپاس اس کے لیے درکار ڈگری نہیں تھی۔

ھدیٰ نے آخر میں اپنے تعلیمی کیرئیر کو مکمل کرنے کے لیے اپنے شوہر کے تعاون پران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری گریجوایشن میں کامیابی کے پیچھےمیرے خاندان، میرے بچوں، میرے بھائی اور میری سہیلیوں کا کردار ہے۔