نیویارک: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے غزہ میں جاری جنگ کے دوران بچوں کو درپیش انتہائی خطرناک صورت حال سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں 90 فیصد بچوں کو غذائی قلت کا سامنا ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق یونیسیف نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ غزہ میں گزشتہ برس اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں سے تباہ کن اثرات مرتب ہوئے ہیں اور ہر10 میں سے ایک بچہ دو سے زیادہ دن پرانا کھانے پر مجبورہے۔
دوسری جانب اسرائیل کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ اسرائیل پر بےجا الزام عائد کررہا ہے کہ اس نے غزہ میں انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیردی ہیں حالانکہ ایسا نہیں ہے۔