غزہ میں جنگ بندی کیلئے سرتوڑ کوششیں کررہے ہیں: جوبائیڈن

Published On 04 June,2024 09:45 pm

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی کے لئے سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں امریکی جریدے سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم سیاسی ساکھ بچانے کیلئے غزہ میں جنگ کو طول دے رہے ہیں۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ میں جنگی جرائم کے ٹھوس ثبوت نہیں ہیں، غزہ میں جنگ بندی پر عملدرآمد نہ کرنے کی ذمےداری حماس پر عائد ہوتی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ متعدد عرب ممالک نے 2 ریاستی حل پر عملدرآمد پر غزہ کی سکیورٹی اور تعمیرنو میں حصہ لینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔