فرانس میں ہتھیاروں کی عالمی نمائش میں اسرائیلی کمپنیوں کی شرکت پر پابندی

Published On 03 June,2024 04:42 pm

پیرس: (دنیا نیوز) ہتھیاروں کی عالمی نمائش میں اسرائیلی کمپنیوں کی شرکت پر پابندی عائد کردی گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تقریب کے منتظمین اور فرانسیسی وزارت دفاع نےگزشتہ دنوں اسرائیل کو شرکت سے روک دیا، یوروسیٹری 2024 میلے میں اسرائیلی دفاعی صنعت سے کوئی شریک نہیں ہوگا۔

فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی کمپنیوں نے نمائش میں شرکت کی شرائط پوری نہیں کی، یہ فیصلہ رفاہ پر مسلسل اسرائیلی حملے کے خلاف پیرس کی مخالفت سے منسلک ہے۔

وزارت دفاع کے مطابق فرانسیسی صدر نے اسرائیل سے رفح میں آپریشن بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا، اسرائیل کی 74 کمپنیاں پیرس میں ہونے والے عالمی ایونٹ میں شرکت ہونے والی تھیں۔