امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں تیز کردیں

Published On 05 June,2024 05:37 pm

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے کوششیں تیز کردیں، وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے سعودی ہم منصب اور اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے رابطہ قائم کیا۔

امریکی وزیرِ خارجہ نے ہم چاہتے ہیں کہ حماس جنگ بندی کا معاہدہ قبول کرے، امریکی ایوانِ صدر کے نمائندے جان کربی نے کہا جنگ بندی کے لیے ہم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا کہ مستقل جنگ بندی اور اسرائیلی فوج کےانخلا سے متعلق معاہدہ ہی قبول کیا جائے گا۔

دوسری طرف اسرائیل نے رفح پر بمباری جاری رکھی ہے، بریج اور معازی کیمپوں پر اسرائیلی بمباری سے مزید 19 فلسطینی شہید ہوگئے، درجنوں زخمی ہوئے۔ چوبیس گھنٹے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 80 ہوگئی۔