یونانی کوسٹ گارڈز پر تارکین وطن کو بحیرہ روم میں پھینکنے کا الزام

Published On 18 June,2024 05:03 pm

ایتھنز: (دنیا نیوز) غیر ملکی میڈیا نے یونانی کوسٹ گارڈز پر تارکین وطن کو بحیرہ روم میں پھینکنے کا الزام لگا دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں ہوش روبا انکشافات نے سب کو حیر ان کردیا، رپورٹ میں بتایا گیا کہ یونانی کوسٹ گارڈز کی جانب سے 9 افراد کو مبینہ طور جان بوجھ کر پانی میں پھینک دیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ یونانی کوسٹ گارڈز نے اب تک 49افراد کو سمندری حدود سے بے دخل کیا، یہ افراد سمندر کی قاتل لہروں میں بے یارومدد گار جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، غیر قانونی تارکین کوبغیر موٹر کے ربڑ سے بنی کشتیوں میں سوار کر کے سمندر میں چھوڑا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی تارکین وطن کی کشتی یونانی کوسٹ گارڈز کے سامنے سمندر میں ڈوب گئی تھی، کشتی پر پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے 700افراد سوار تھے۔