جیکب آباد:(دنیا نیوز) نجی ہسپتال میں مبینہ غلط انجکشن لگنے سے بچی جاں بحق ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق گوٹھ بشیر کٹوہر کی رہائشی 14 سالہ رابعہ کٹوہر کو کان میں درد کے باعث ہسپتال لایا گیا، ہسپتال میں موجود ڈاکٹروں کے انجکشن لگنے کے بعد بچی کی حالت بگڑ گئی، تاہم کچھ دیر بعد بچی نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی۔
واقعہ کے بعد متوفی بچی کے لواحقین نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی بھی کی ، لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال عملے کے خلاف کارروائی کی جائے۔