حج 2024: مکہ مکرمہ میں گرمی سے 577 حاجی جاں بحق

Published On 19 June,2024 12:32 pm

ریاض : (ویب ڈیسک) مکہ مکرمہ میں رواں برس حج کے دوران گرمی سے کم سے کم 577 حاجی جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گرمی سے جاں بحق حاجیوں میں سے 323 کا تعلق مصر سے جبکہ  اردن کے 60 اور تیونس کے 35 حاجی جاں بحق ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دوران حج گرمی سے انڈونیشیا کے 144، ایران کے 11 اور سینیگال کے 3 حاجی جاں بحق ہوئے۔

پیر کو مکہ مکرمہ میں درجۂ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

اس سال تقریباً 18 لاکھ مسلمانوں نے فریضہ حج ادا کیا جہاں سعودی عرب میں درجہ حرارت 50  ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا، حج کے اکثر مناسک اور عبادات کھلے آسمان تلے اور پیدل ہی انجام دی جاتی ہیں جو بزرگ اور زائد العمر افراد کے لیے بڑا چیلنج ہوتی ہیں۔

گزشتہ برس حج کے دوران 240 افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں اکثریت انڈونیشیا کے باشندوں کی تھی جبکہ  گرمی کے باعث ہونے والی بیماریوں کے 10 ہزار سے زائد کیس رجسٹر ہوئے تھے جن میں 10 فیصد ہیٹ سٹروک کے تھے۔