یریوان: (ویب ڈیسک) ایشیائی ملک آرمینیا نے فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرلیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آرمینیا کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی کی بھرپور مخالفت کو کسی خاطر میں نہ لاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک نے فلسطین کو باضابطہ طور پر ایک ریاست تسلیم کرلیا۔
آرمینیا کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں حماس کے ساتھ اسرائیل کی فوری جنگ بندی سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد کی حمایت کرتے ہیں اور فلسطین اسرائیل تنازع کے دو ریاستی حل کے حق میں ہیں۔
یاد رہے کہ مغربی ممالک اسپین، آئرلینڈ اور ناروے نے حال ہی میں فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا تھا جس کے بعد دیگر یورپی ممالک نے یہی اقدام اُٹھایا ہے جن میں اب آرمینیا بھی شامل ہوگیا۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری غزہ پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 37 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ 85 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔