دوحہ: (ویب ڈیسک) قطر میں بیشتر ممالک کے خصوصی ایلچیوں سے ملاقات کے بعد ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے امید ظاہر کی ہے کہ افغانستان کے مالیاتی اور بینکنگ سیکٹرز سے عالمی پابندیاں ختم ہوجائیں گی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ مختلف ممالک کے نمائندوں نے افغانستان کے مالیاتی اور بینکنگ سیکٹرز پر عائد عالمی پابندیوں کو ہٹانے کی حمایت کی ہے۔
دوسری جانب روس نے بھی اشارہ دیا ہے کہ طالبان پر سے پابندیاں ہٹا سکتے ہیں دیگر ممالک کے خصوصی ایلچیوں نے بھی اسی قسم کا ردعمل دیا ہے۔
خیال رہے کہ افغانستان کی صورت حال پر قطر میں پہلی بار کسی بھی عالمی کانفرنس میں شرکت کی۔