ریاض : (ویب ڈیسک ) سعودی عرب میں موت کے بعد اعضا عطیہ کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق موت کے بعد اعضا عطیہ کرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ 33 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
سعودی سینٹر فار آرگن ٹرانسپلانٹیشن کے مطابق اعضا عطیہ کرنیوالے افراد کی خواہش ہے کہ دوسرے مریضوں کی زندگیاں بچائی جا سکیں، ان کی تکالیف ختم اور انہیں نئی امید دی جاسکے۔
عرب میڈیا کے مطابق موت کے بعد اعضا عطیہ کرنے کے خواہاں افراد کی تعداد کے لحاظ سے سعودی دارالحکومت ریاض سر فہرست ہے جہاں تقریباً ایک لاکھ 42 ہزار عطیہ دہندگان ہیں جبکہ مکہ مکرمہ ایک لاکھ 15 ہزار عطیہ دہندگان کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
سعودی سینٹر فار آرگن ٹرانسپلانٹیشن کے سربراہ ڈاکٹر طلال القوفی نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات کا امکان ہے کہ کچھ خاندان اپنے کسی رکن کی موت کے بعد اعضا کے عطیہ کی خواہش کو مسترد کردیں گے۔
سعودی سینٹرعلاقائی اورعالمی سطح پر اعضا کے عطیات اور ٹرانسپلانٹیشن کے شعبے میں سائنسی تحقیق اور ڈیویلپمنٹ پروگرام کی بھی سپورٹ کرتا ہے۔