ریاض : (ویب ڈیسک ) سعودی عرب نے شاہی فرمان کے تحت شعبہ کھیل میں میں نمایاں خدمات پیش کرنے پر تین خواتین کو شہریت سے نوازدیا۔
عرب نیوز کے مطابق جن کھلاڑیوں کو سعودی شہریت دی گئی ہے ان میں امریکی فٹبالر مریم التمیمی، فرانسیسی ٹینس کھلاڑی میسان حسین اور موئے تھائی فائٹر تسنیم القصاب ہیں۔
التمیمی کو خواتین کی قومی ٹیم کے لیے ہیڈ کوچ مونیکا سٹاب نے منتخب کیا تھا، وہ سعودی فٹ بال فیڈریشن کے ساتھ رجسٹرڈ ہے اور 2021 میں مشرقی صوبہ لیگ میں اپنی سابقہ ٹیم شرقیہ فلیمز کو پہلی پوزیشن دلائی تھی۔
فرانس سے تعلق رکھنے والی نوعمر ٹینس کھلاڑی حسین، جن کی عمر 15 سال ہے، کو بھی شہریت دے دی گئی ، وہ ایشین ٹینس فیڈریشن U14 مقابلے میں 41 ویں نمبر پر رہی اور U16 کیٹیگری میں تیونس میں مہدیہ اوپن ٹینس چیمپئن شپ جیتی۔
وہ 2023 سعودی گیمز میں خواتین کے سنگلز میں رنر اپ بھی تھیں۔
شامی موئے تھائی فائٹر تسنیم القصاب بھی شہریت پانے والوں میں شامل ہیں، تسنیم نے ریاض میں منعقد ہونے والی 2021 سعودی خواتین کی چیمپئن شپ جیتی، اور اسی سال کوویڈ 19 وبائی امراض کے درمیان منعقد ہونے والی ورچوئل ورلڈ چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی، جس کے دوران انہوں نے سعودی عرب کی نمائندگی کی۔
عرب نیوز کے مطابق اس شاہی فرمان کا مقصد ان افراد کو سعودی شہریت دینا ہے جن کی خدمات ممتاز قانونی، طبی، سائنسی، ثقافتی، کھیل اور تکنیکی مہارت کے مختلف شعبوں میں رہی ہیں۔