ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ان کے برطانوی ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں غزہ اور لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے گزشتہ روز برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے، سعودی وزیر خارجہ نے ڈیوڈ لیمی کو حالیہ انتخابات میں کامیابی کے بعد عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ان کے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی نے گفتگو کے دوران دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور مشترکہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا، اس کے علاوہ دونوں نے غزہ اور لبنان کی صورتحال، خطے میں کشیدگی کم کرنے کی اہمیت پر بھی بات چیت کی۔