امریکا شدید گرمی کی لپیٹ میں، پارہ 46 ڈگری تک پہنچ گیا

Published On 11 July,2024 05:59 pm

واشگنٹن: (دنیا نیوز) امریکا کی کئی ریاستوں میں سورج قہربرسانے لگا لاس ویگاس میں پارہ مسلسل پانچویں دن 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ریاست کیلیفورنیا کی ’’ڈیتھ ویلی‘‘ میں درجہ حرارت 55 ڈگری کو چھو گیا، شدید گرمی کے باوجود ڈیتھ ویلی میں سیاحوں کا رش لگ گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز ایک موٹر سائیکلسٹ شدید گرمی کی وجہ سے ہلاک ،متعدد بے ہوش ہوگئے، کیلیفورنیا، نیواڈا، ایریزونا، اوریگان، ایڈاہو، الاباما اورمسیسیپی ریاستیں شدید گرمی کی زد میں ہیں۔

نیشنل ویدرسروس کے مطابق کیلیفورنیا اور نیواڈا میں آنے والے ہفتے میں روزانہ ریکارڈ بلند درجہ حرارت دیکھنے کی توقع ہے جبکہ شمالی کیلیفورنیا کے علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 20 ڈگری سے زیادہ ہے۔

گرم اور خشک ہوا کے باعث جنگلات میں آگ کا خطرہ بھی بڑھ گیا اور جنوبی کیلی فورنیا میں آگ کے باعث سانتا باربرا کاؤنٹی کے کچھ حصوں کو خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔