بنگلا دیش: طلبا کا احتجاج رنگ لے آیا، سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم معطل

Published On 11 July,2024 07:26 pm

ڈھاکہ: (دنیا نیوز) طلبا کا احتجاج رنگ لے آیا، بنگلادیشی سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کو عارضی طور پر معطل کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بنگلادیش میں ہزاروں طلبا سرکاری نوکریوں میں کوٹہ سسٹم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں جس پر سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لے لیکر سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم معطل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

دوسری جانب سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود طلباء نے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے، طلبا کا کہنا ہے کہ کوٹہ سسٹم کی مکمل منسوخی تک مظاہرے جاری رہیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طلبا کا مطالبہ ہے کہ سول سروس میں میرٹ پر مبنی نظام قائم کیا جائے، سرکاری ملامتوں میں معزوروں اور اقلیتوں کے علاوہ تمام افراد کا کوٹہ ختم کیاجائے۔