نیویارک : (ویب ڈیسک ) قاتلانہ حملے میں زخمی ہونیوالے سابق امریکی صدر ٹرمپ ری پبلکن کنونشن میں شرکت کے لیے ملواکی پہنچ گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حملےکا نشانہ بننے کے بعد بیان میں کہا کہ ہمیں ہمیشہ سے کہیں زیادہ اب متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
ہفتے کی شام پنسلوانیا میں ایک انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔
پنسلوانیا میں منعقدہ تقریب کے دوران گولیاں چلنے کی آوازیں سننے کے بعد ٹرمپ کو ہفتے کے روز ایک ریلی کے دوران ایک پوڈیم سے نکالا گیا۔
سابق امریکی صدر کو ان کے دائیں کان میں خون کے دھبے نظر آئے جبکہ انہیں سکیورٹی اہلکاروں نے گھیر لیا جو انہیں پلیٹ فارم سے دور لے گئےاس دوران ٹرمپ نے بھیڑ کے سامنے مکا لہرایا۔
ریپبلکن کنونشن سے پہلے ٹرمپ کی یہ آخری ریلی تھی، جس کے دوران نومبر کے انتخابات میں اپنے ڈیموکریٹک حریف جو بائیڈن کا مقابلہ کرنے کے لیے انہیں باضابطہ طور پر ریپبلکن پارٹی کا امیدوارنامزد کیا گیا ہے۔
ادھر صدر بائیڈن نے کہا کہ صدارتی انتخاب میں خطرات بہت زیادہ ہیں، سیاست کو میدان جنگ نہیں بننا چاہیے، اختلاف کا مطلب دشمنی نہیں ہونا چاہیے، اختلافات بیلٹ باکس کے ذریعے حل کرتے ہیں، گولی سے نہیں۔