شمالی کوریا میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب، ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا

Published On 30 July,2024 09:50 pm

پیانگ یانگ : (دنیا نیوز) شمالی کوریا میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب اور ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ریکارڈ توڑ بارشوں کے باعث ہزاروں افراد سیلاب میں پھنس گئے، سینوئیجو شہر اور یوجو کاؤنٹی میں بارش کے بعد کھیت اور مکانات ڈوب گئے۔

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا ، سیکڑوں افراد کو جہاز کے ذریعے ریسکیو بھی کیا گیا۔