نیند کے دلچسپ اور انوکھے مقابلے میں سینکڑوں افراد کی شرکت

Published On 21 May,2024 04:59 pm

سیئول :(دنیانیوز) جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں سونے کا دلچسپ مقابلہ منعقد ہوا ، جس کا مقصد آرام کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔

مقابلے میں شریک ہر شخص زیادہ سے زیادہ آرام کرکے جیتنا چاہتا تھا،اس انوکھا اور دلچسپ مقابلے کا انعقاد اس لئے بھی کرایا گیا کہ او ای ڈی سی ممالک میں جنوبی کوریا کے لوگ کی نیند کا دورانیہ سب سے کم ہے،انتظامیہ کاکہنا تھا کہ اس مقابلے کے انعقاد سے ہم پرامید ہیں کہ لوگوں میں نیند کی اہمیت زیادہ سے زیادہ اجاگر ہوگی۔

پروگرام کے منتظمین کا کہنا تھا کہ اس مقابلے کے بعد لوگ محسوس کریں گے کہ نیند کے فوائد کیا ہیں اور اسے کیسے تسلیم کیا جا سکتا ہے ۔

واضح رہے نیند کی عام امراض جیسے بے خوابی ، ریسٹلیس لگ سنڈروم ، نارکو لپیسی اور نیند کی بیماری آپ کی زندگی کے ہر پہلو کو متاثر کرسکتی ہے جس میں آپ کی حفاظت ، تعلقات ، سکول اور کام کی کارکردگی ، سوچ ، ذہنی صحت ، وزن اور ذیابیطس اور دل کی بیماری کی نشوونما شامل ہے، مناسب معیاری نیند نہ لینا آپ کے معیار زندگی کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔