لندن: (دنیا نیوز) ساؤتھ پورٹ پُرتشدد مظاہروں کے سلسلہ میں لیبر پارٹی کی کونسلر رکی جونز پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
سی پی ایس کونسلر رکی پر ہنگاموں شرکت کر کے تشدد کی حوصلہ افزائی کا الزام ہے، لیبر پارٹی نے انھیں پہلے ہی معطل کر دیا تھا۔
ہفتہ اور اتوار کے روز مزید مظاہروں کے خدشے کے باعث وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے پولیس کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا،پولیس کی جانب سے گرفتاریوں اور عدالتوں کی جانب سے سزائیں سنانے کے بعد مظاہروں میں کمی آئی ہے۔
دوسری جانب دو افراد کو لیڈز کراؤن کورٹ میں جھگڑے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا ہے، انہوں نے نسل پرستی کے خلاف مظاہرے میں شرکت کی تھی جبکہ اسی وقت امیگریشن مخالف مظاہرے ہو رہے تھے۔
ویسٹ پارک ڈرائیو، لیڈز کے 21 سالہ سمیر علی کو لڑائی جھگڑا کرنے کے جرم میں 20 ماہ جبکہ اسپین بینک، لیڈز کے 31 سالہ عدنان غفور کو اسی جرم میں 18 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔
عدنان غفور کو معطل سزا کی خلاف ورزی پر مزید 12 ماہ کے لیے جیل بھی بھیج دیا گیا۔