بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، 4 کشمیری نوجوان شہید کر دیئے

Published On 14 August,2024 08:09 pm

سرینگر: (ویب ڈیسک) بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی جاری رکھتے ہوئے 4 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیر کے ضلع ڈوڈا کے جنگل میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں اندھا دھند فائرنگ کرکے 4 نوجوانوں کو شہید کیا اور لاشیں پولیس کے حوالے کردیں۔

قابض فورسز کی فائرنگ میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی، جبکہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے لاشیں لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا۔

اسی علاقے میں بھارتی فوج کا ایک کیپٹن بھی مارا گیا، کشمیر کی بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ کیپٹن کو انہی نوجوانوں نے گولیاں مار کر ہلاک کیا جس پر جوابی کارروائی میں نوجوان مارے گئے۔

بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ نوجوانوں کے پاس سے امریکی ساختہ اسلحہ اور 4 بیگز برآمد ہوئے جن میں مختلف آلات اور لاجسٹک سامان تھا، یہ نوجوان مقابلے میں زخمی ہونے کے بعد فرار ہوگئے تھے۔