غزہ: (دنیا نیوز) جنگ بندی کی کوششوں کے دوران صیہونی افواج کی غزہ میں وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 34 فلسطینی شہید، 114 افراد زخمی ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی غزہ میں سکول پر بمباری، پناہ لینے والے 10 بے گھر فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے، رفاہ کے علاقے میں اسرائیلی حملے میں 2فلسطینی شہید ہو گئے۔
بوریج پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے کے بعد 5 شہدا کی لاشیں برآمد ہوئیں جبکہ گھر پر صیہونی فوج کی بمباری سے ایک ہی خاندان کے6 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بربریت سے شہدا کی مجموعی تعداد 40 ہزار 173 ہوگئی جبکہ 92 ہزار 857 فلسطینی زخمی ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر کو اغوا کیے جانیوالے 6 مغویوں کی لاشیں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے، لاشوں کو خان یونس میں ایک غار سے رات گئے آپریشن کے بعد برآمد کیا گیا۔