برطانیہ: ویزاسسٹم میں تبدیلی ، بائیو میٹرک درخواست گزاروں کیلئے بڑی سہولت متعارف

Published On 23 August,2024 02:27 pm

لندن : (دنیانیوز) برطانیہ کے ویزا سسٹم میں بڑی تبدیلی ، برطانیہ نے بائیو میٹرک درخواست گزاروں کے لیے ویزا سٹیکر اور پاسپورٹس سٹمپ ختم کردیں۔

برطانوی ہائی کمیشن کے جاری اعلامیہ کے مطابق برطانیہ میں چھ ماہ سے زائد قیام کرنے والوں کو یو کے وی آئی آن لائن اکاؤنٹ بنانا ہو گا، آن لائن اکاؤنٹ میں امیگریشن اور ویزا کا ریکارڈ ہو گا ۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چھ ماہ سے کم قیام کرنے والوں کو یو کے وی آئی اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت نہیں ہو گی ، برطانیہ جانے والے پاکستانیوں کے لیے سسٹم میں جدت لارہے ہیں ، نئی ٹیکنالوجی کا استعمال ویزا پراسس کو محفوظ اور پیپر لیس بنادے گا۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے