کھٹمنڈو:(دنیا نیوز) نیپال میں بھارتی زائرین کو لے جانے والی بس دریا میں گرنے سے 23مسافر ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مسافر بس پوکھرا سے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے لیے روانہ ہوئی تھی، جس میں 43 بھارتی زائرین سوار تھے۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بس کھٹمنڈو میں اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی، 27 افراد کی لاشیں دریا سے نکال لی گئیں جبکہ زخمی مسافروں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ بس کے دریا میں گرنے کی اطلاع ملنے پر نیپال کی فوج اور ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں میں حصہ لیا، ریسکیواہلکار لمبی سیڑھیوں کا استعمال کرتے ہوئے دریا تک پہنچے، رسیوں کے ذریعے زخمیوں اور ہلاک افراد کو نکالا گیا۔