ڈھاکہ :(دنیا نیوز) بنگلہ دیش میں مون سون بارشوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، سیلاب سے 2 افراد جاں بحق، 30 لاکھ متاثر ہوئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلڈ فورکاسٹنگ کے ادارے نے ملک میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی، کئی علاقے زیر آب آ گئے ، سینکڑوں گھروں، مویشیوں، دکانوں اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔
دوسری جانب بارشوں سے زمینی رابطے منقطع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ٹیموں کو امدادی کارروائیوں میں بھی دشواری پیش آ رہی ہے۔
واضح رہے ڈھاکہ میں 1988 کے بعد اتنی شدید بارشیں نہیں دیکھی گئی تھیں جس میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔