ڈھاکہ : (ویب ڈیسک ) بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس کا کہنا ہے کہ ملک میں اصلاحات کے بعد انتخابات کرائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حالات معمول پر لاتے ہوئے اصلاحات شروع کریں گے۔
ڈاکٹرمحمد یونس نے کہا کہ الیکشن کمیشن، عدلیہ، سول انتظامیہ میں اہم اصلاحات لائیں گے، ہم سکیورٹی فورسزاور میڈیا میں بھی اہم اصلاحات لائیں گے، اصلاحات کے بعد آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرائیں گے۔
ڈاکٹر یونس کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج میں ہلاک اور متاثرہ افراد کو انصاف دلانا ہماری ترجیح ہے۔
عبوری حکومت کے سربراہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے تفتیش کاروں کی ہر ممکن مدد کریں گے۔