پاکستان اور بنگلا دیش کا دوسرا ٹیسٹ بھی کراچی سے راولپنڈی منتقل

Published On 18 August,2024 02:52 pm

لاہور:(دنیانیوز) پاکستان اور بنگلادیش سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی سے راولپنڈی منتقل کرنے کا فیصلہ ہوگیا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کے سلسلے اور تزئین و آرائش کے کاموں کی وجہ سے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں 30 اگست سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ کو راولپنڈی منتقل کرنے کا حتمی فیصلہ ہوا ہے۔

قبل ازیں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کراچی میں کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ میچ شائقین کے بغیر کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جس پر سابق کرکٹرز نے کڑی تنقید کی تھی۔

پی سی بی کا کہنا تھا کہ سٹیڈیم میں تعمیراتی کام کی وجہ سے شائقین کی میزبانی سے قاصر ہیں اور انتہائی اقدام اٹھانا پڑرہا ہے، شائقین کی قدر کرتے ہیں تاہم انکی صحت اور حفاظت اہم ہے۔