واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا اور اسرائیل کی انٹیلی جنس نے حماس کے نئے سربراہ کی سرنگ تک پہنچنے کا دعویٰ کر دیا۔
انٹیلی جنس حکام نے دعویٰ کیا کہ ہم جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے یحیٰ سنوار کی زیر زمین رہائشگاہ تک پہنچ گئے تھے، ہمارے پہنچنے سے کچھ دیر قبل انہوں نے جگہ تبدیل کرلی، انٹیلی جنس حکام نے یحیٰ سنوار کی فون کالز پکڑنے کا بھی دعویٰ کیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق یحیٰ سنوار 8 بجے کا عبرانی خبر نامہ سنتے ہیں لیکن بجلی کی عدم دستیابی کے باعث موبائل فون کا استعمال نہیں کرتے۔